میڈرڈ میں ہزاروں سانتا کلازسڑکوں پر آگئے

SC on madrid roads
کیپشن: SC on madrid roads
سورس: google

ایک نیوز نیوز:  اسپین کے  دارالحکومت میڈرڈ میں  ہر سال ہونے والی روایتی سانتا کلاوز دوڑ میں چھ ہزار ایک سو پانچ افراد نے حصہ لیا ۔

 یہ دوڑ کاستیلانا اسکوائر  سے  شروع ہو ئی جس سے حاصل ہونے والی  آمدنی سماجی بہبود اورمستحق بچوں  کی امداد کے لیے خرچ کی جائے گی ۔ حکام  کا کہنا ہے کہ اس دوڑ میں 6105 افراد نے حصہ لیا ۔

 سخت سرد موسم کے باوجود سانتا کلاوز کے لباس  زیب تن کیے ہر عمر کے افراد نے ورزش اور تفریح کا بھرپور مزہ اٹھایا ۔ دوسری جانب  پامپلونا شہر میں بھی سانتا کلاوز کا لباس زیب تن کیے 700 موٹر سائیکل سواروں نے شہر کا گشت لگاتےہوئے اسپتالوں میں زیر علاج بچوں کو تحائف دیئے۔