ایک نیوز نیوز: صدر مملکت حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لئے سرگرم ، عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک اور اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اسمبلیاں ٹوٹنے پر تحریک انصاف کو نوازشریف کے حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اسحاق ڈار کی عارف علوی کیساتھ چھٹی ملاقات ہے ، جس می٘ں عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
یہ ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری بیک ڈور رابطوں کی ایک کڑی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےصدر عارف علوی کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریف کیا۔ اس کے علاوہ موجودہ معاشی صورتحال میں اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کے سیاسی منظرنامے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومتی موقف سے آگاہ کردیا۔ عارف علوی حکومتی پیغام عمران خان تک پہنچائیں گے ۔ جس کے بعد عمران خان اپنے فیصلے پر نظرثانی بھی کرسکتے ہیں۔