کاہنہ: بیوی کو ذبح کرنے والاملزم 4سال بعد گرفتار

Dec 19, 2022 | 13:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی، بیوی کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایس ایچ او کوٹ لکھپت انسپکٹر شعیب خان کا کہنا ہے کہ ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنی بیوی کو ذبح کیا تھا،ملزم علی شیر 4 سال سے ساندہ پولیس کو مطلوب تھا۔

ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی , ڈیٹا اینالسز کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،اشتہاری علی شیر قتل، اقدام قتل سمیت 74 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نےاے ایس آئی رانا عرفان و ٹیم کو اے کیٹیگری اشتہاری کی گرفتاری پر شاباش دی اور  تعریفی اسناد کا اعلان بھی کردیاہے۔

مزیدخبریں