ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 28 ٹو ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس روٹین کی گشت پر مامور تھی کہ 28 ٹو ایل کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی ان پر فائر کھول دیا جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔