شاہزیب خانزادہ: پھول نگر میں فوم فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آگ بھڑکنے کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریکسیو کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر پھولنگر منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی شناخت انور، پہلوان اور بابر کے نام سے ہوئی ہے۔