بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی پردرج مقدمات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

Dec 19, 2022 | 13:11 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں سینیٹراعظم سواتی پر درج مقدمات  کے خلاف کیس  کی سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی۔

سینیٹر اعظم خان سواتی کے کیس کی پیروی نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ کی جانب سے کی گئی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹراعظم سواتی کے خلاف 3 مقدمات وندر بیلہ اور چمن میں درج تھے اوران کے خلاف درج 5 مقدمات پہلے، جبکہ 3 آج ختم کردئیے گئے ہیں۔
سینیٹر اعظم سواتی پرفوج کے خلاف تقریر اورمتنازع ٹویٹ کرنے پرمقدمات درج کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں