عامرلیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کاضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

Dec 19, 2022 | 13:08 PM

ایک نیوز نیوز: مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کےمقدمے میں گرفتار ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ کے وکیل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار کی عدالت میں پیش ہوئے۔ دانیہ شاہ کو عدالت نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ 

دانیہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ ان کی مؤکلہ کیخلاف مقدمہ جھوٹا ہے۔ ان کے وکیل لیاقت گبو ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کی مؤکلہ نے نہ کوئی ویڈیو بنائی اور نہ سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں کوئی شکایت نہیں کی تھی۔ دانیہ شاہ کو وراثت کے حق سے محروم کرنے کے لئے کیسز میں پھنسایا جارہا ہے۔

عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئےسماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت کی صاحبزادی نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم حکام نے پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دانیہ شاہ کے خلاف مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر اخلاقی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے کا الزام ہے۔ایف آئی اے حکام نے دانیہ شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا۔

مزیدخبریں