اوباش لڑکے نے 13 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوباش لڑکے نے 13 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: اوباش لڑکے نے 13 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

محمد نواز جعفری: محلہ جگ پورہ میں محنت کش کی 13 سالہ بچی کو  اوباش  نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق اوچ شریف  میں 13 سالہ علشبہ کو میڈیکل کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس نے زیادتی کا نشانہ بنانے والے اوباش حمید اور پہرہ دینے والے ساتھی  سجاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھروں کو تالے لگاکر فرار  ہوگئے ہیں، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔