ایک نیوز نیوز: کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ سیریز میں پاکستان پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 304 رنز بنائے جس کے جواب میں گزشتہ روز مہمان ٹیم 354رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز اتوار کے روز ہی کردیا تھا۔آج قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر شان مسعود 53 کے مجموعی اسکور پر 43 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد جیک لیچ کی گیند پربولڈ ہو گئے۔ سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی بھی جیک لیچ کے ہاتھوں کوئی رن بنائے بغیر بولڈ ہو گئے۔
بعد ازاں 54 کے مجموعی اسکور پر اوپنر عبداللہ شفیق 26 رنز بنانے کے بعد جیک لیچ کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پہلے سیشن میں 33اوورز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹس کے نقصان پر 99رنز بنالیے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز پہلے ہی مہمان ٹیم 2 میچز میں فتح حاصل کرنے کے بعد اپنے نام کرچکی ہے تاہم 5 روزہ کراچی ٹیسٹ ہارنے کے بعد قومی ٹیم وائٹ واش ہوسکتی ہے۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز:شاہینوں پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے
Dec 19, 2022 | 12:50 PM