اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ

Dec 19, 2022 | 12:36 PM

JAWAD MALIK

صدام مانگٹ : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی یونین کونسلز میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے۔ اسلام آباد کی یونین کونسلز 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ  موجودہ آبادی کے لحاظ سے اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز بنتی ہیں جبکہ  الیکشن کمیشن اسلام آباد کی 101 یونین کونسلز پر 31 دسمبر کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔

مزیدخبریں