افغانستان کے درہ سالانگ میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی، 20 زندہ جل گئے

SALANG TUNNEL FIRE 20 KILLED
کیپشن: SALANG TUNNEL FIRE 20 KILLED
سورس: google

ایک نیوز نیوز: افغانستان کے صوبے پروان میں ایک سرنگ میں آئل ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں 20افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ پروان کے درہ سالنگ کی سرنگ میں پیش آیا جہاں ایندھن سے بھرا ٹینکر الٹنے سے اگ لگ گئی، سرنگ میں موجود کئی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آئیں، حادثے میں 20 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

   افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ٹینکر میں آگ لگنے سے سرنگ میں موجود دیگر گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔

یادرہےدرہ سالنگ تقریباً 3,650 میٹر (12,000 فٹ) دنیا کی بلند ترین پہاڑی شاہراہوں میں سے ایک ہے جسے سوویت دور کے ماہرین نے 50 کی دہائی میں تعمیر کیا تھا اور اس میں 2.6 کلومیٹر لمبی سرنگ بھی شامل ہے۔ یہ درہ ہندوکش پہاڑی سلسلے سے گزرتا ہے جو دارالحکومت کابل کو شمال سے ملاتا ہے۔
 درہ سالنگ پاس اکثر حادثات، شدید برف باری اور موسم سرما میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے کئی دنوں تک بند رہتا ہے۔ 2010 میں سالنگ درہ میں برفانی تودے گرنے سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔