شاہ کوٹ: موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر،3 بھائی شدید زخمی

شاہ کوٹ: موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر،3 بھائی شدید زخمی
کیپشن: Shahkot: Motorcycle collided with tractor trolley, 3 brothers seriously injured(file photo)

ایک نیوز نیوز: شاہکوٹ کے نواحی علاقے جڑانوالہ روڈ پر چک نمر 14 سٹاپ کے نزدیک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل پر سکول جارہے 3 سگے بھائی دھند کی وجہ سے سامنے سے آرہی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا، جہاں تینوں بھائیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو کے مطابق زخمی بھائیوں کو طبی امدار کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت 17 سالہ فرحان، 13 سالہ سمیع اللہ اور 12 سالہ اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔