سندھ کے سرکاری اسکولوں کے غیرحاضر اساتذہ برطرف

SINDHI SCHOOL TEACHERS TERMINATED ON ABSENT
کیپشن: SINDHI SCHOOL TEACHERS TERMINATED ON ABSENT
سورس: google

ایک نیوز نیوز: سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں کے 2 سال سے غیر حاضر اساتذہ کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے محکمۂ تعلیم نے 2سال سے غیر حاضر 8 اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول ٹیچرز طلبہ کو تعلیم دئیے بغیر تنخواہیں وصول کرتے تھے۔محکمۂ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ بیرونِ ملک مقیم تھے جو گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرتے تھے۔ ڈیوٹی سے طویل عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم سندھ نے کہا کہ جن اساتذہ کو برطرف کیا گیا ہے، وہ گزشتہ 2 سال سے اسکول نہیں آئے۔ متعلقہ ایجوکیشن افسران نے گھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی کی۔ ہم اسکول نہ آنے والے اساتذہ کو سیدھا گھر بھیج دیں گے۔خیال رہے کہ سندھ میں سرکاری اسکولوں کی حالتِ زار کے باعث بے شمار بچے تعلیم سے دور ہیں۔ 20 ہزار سے زائد اسکولوں کو بجلی کی سہولت میسر نہیں۔ سندھ حکومت نے 70 سے زائد اسکولز این جی اوز کے سپرد کردئیے۔

سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار پست ہونے کے باعث کراچی سمیت دیگر شہروں کے عوام اپنے بچوں کو مہنگے نجی اسکولز میں تعلیم دلانے پر مجبور ہیں۔ بے شمار اسکولز میں بچوں کو تعلیم دینے کیلئے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔