امپورٹڈ حکومت افغان سیکیورٹی فورسز سے کشیدگی کم کرنے میں ناکام رہی، عمران خان

امپورٹڈ حکومت افغان سیکیورٹی فورسز سے کشیدگی کم کرنے میں ناکام رہی، عمران خان
کیپشن: Imported government failed to ease tension with Afghan security forces, Imran Khan(file photo)

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہناہے کہ پاکستانی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے علاوہ   امپورٹڈ حکومت چمن سے  لے کرسوات،  لکی مروت سے لیکر بنوں تک دہشت گردی کے واقعات میں 50 فیصد اضافے سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ پاک افغان سرحد سے ہونے والے حملوں سے نمٹنے میں بھی  یہ لوگ ناکام ہیں۔ 

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایک 'دوستانہ' افغان حکومت کی سیکورٹی فورسز  کے مقابلے میں  ہمارے سپاہی، پولیس اور  مقامی شہری روزانہ قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ سب سے خوفناک امر یہ ہے کہ دہشت گردی کے روز بڑھتے خطرے اور مغربی سرحد سے حملوں کو اس حکومتی کاروبار میں کوئی اہمیت حاصل نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بدمعاشوں کےٹولے کو صرف این آراو ٹو اس کے تحفظ میں دلچسپی  ہے۔ سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنا ضروری ہے جس کا واحد راستہ الیکشن ہیں۔