امتحانات کی غلط گریڈنگ، طالب علموں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

امتحانات کی غلط گریڈنگ، طالب علموں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا
کیپشن: امتحانات کی غلط گریڈنگ، طالب علموں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

ایک نیوز نیوز:ورچوئل یونیورسٹی کے طلباء کی امتحانات کی غلط گریڈنگ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت  ہوئی،عدالت نے کنٹرولر امتحانات کو تین ہفتوں میں درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے معاز سمیت 70طالب علموں کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے رانا سکندر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ 

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے50ہزار سے زائد طالب علموں  کو غلط گریڈنگ دے کر فیل کر دیا ہے۔غلط گریڈنگ کی وجہ سے طالب علموں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔