پولیس افسران کا نان کسٹم گاڑیوں کی مبینہ فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف

پولیس افسران کا نان کسٹم گاڑیوں کی مبینہ فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف
کیپشن: Disclosure of involvement of police officers in alleged sale of non-custom vehicles(file photo)

صدام مانگٹ: اسلام آباد میں پولیس افسران کے آشیرباد میں نان کسٹم  گاڑیوں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس افسران مبینہ طور پر ان گاڑیوں خریدو فروخت میں ملوث ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھنہ پولیس نے چند روز قبل پانچ گاڑیاں پکڑی تھیں۔ لیکن ان کے مالکان کو مبینہ طور پر فرار کروایا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق کھنہ پولیس نے ایک گاڑی مبینہ طور پر غائب کردی جبکہ ایک گاڑی اسلام آباد پولیس کے اے ایس پی کو تحفہ دے دی گئی۔

ایک نیوز ڈیجیٹل نے مؤقف جاننے کے لئے ایس پی رورل حسن جہانگیر سے رابطہ کیا جہاں تو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔