وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت کی پہلی سالگرہ پرتقریب

وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت کی پہلی سالگرہ پرتقریب

سدھیر چودھری: وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت ڈویژن کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریب ہوئی جس میں کاروباری خواتین کو مضبوط اور بااخیتاربنانے کے وژن پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت ڈویژن کو بنے ایک سال ہو گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی حیدر خان، وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر برائے تجارت، کرنل (ر) امتیاز صدر ریجنل کونسل برائے ہنزہ، مجاہد علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی۔  ذاکر حسین ایگریکلچر آفس انٹیگریٹڈ پیسٹ اینڈ ڈیزیز مینجمنٹ نے شرکت کی۔

 وویمن چیمبر آف کامرس گلگت کو تکمیل کے ایک سال کے موقع پر تقریب میں بانی صدر خوشنور دیدار بھی موجود تھیں جبکہ مس نائلہ جبین، سیکرٹری جنرل  نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کاروباری خواتین کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، انہوں نے کہا کہ گلگت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے عملی کاوشیں کی جا رہی ہے جبکہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے  مختلف سرگرمیوں کے ذریعے خواتین کو سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے اپنے وژن پر زور دیا۔