عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پرویز الہٰی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

Dec 19, 2022 | 10:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سابق آرمی چیف کی حمایت میں عمران خان کے خلاف چودھری پرویز الہٰی کے سخت لہجے کا معاملہ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے سخت لہجے کے جواب میں خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف کوئی بیان نہ دیا جائے۔ عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بیان دینے والے پارٹی قائدین  کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کو یہ ہدایت گزشتہ رات چودھری مونس الٰہی کے ساتھ ملاقات کے بعد کی۔

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق گزشتہ رات چوہدری مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات ڈیمج کنٹرول کے لئے تھی، چودھری مونس الہیٰ نے عمران خان کو یقین دلایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی حمایت کا مطلب عمران خان کی مخالفت ہر گز نہیں۔

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق عمران خان اور مونس الہیٰ کے درمیان  اتفاق پایا گیا کہ دونوں جماعتیں مسلسل اتحاد میں رہیں گی۔

مزیدخبریں