بھارت: 8 افراد کی 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی 

Dec 19, 2022 | 10:03 AM

ایک نیوز نیوز: بھارت میں 8 درندہ صفت انسانوں نے ہوا کی بیٹی کی عزت تار تار کرڈالی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرز میں 16 سالہ لڑکی کو 8 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ 

لڑکی نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ اسے ایک کم عمر لڑکے نے لالچ دی، جس کے بعد وہ اس کے ساتھ ایک خالی بنگلے پر چلی گئی جہاں اسے ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 

پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ لڑکی کی جانب سے رپورٹ ہفتہ کو درج کروائی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ 16 دسمبر کی رات 8 بجے سے صبح 11 بجے تک اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ 

پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزیدخبریں