شکرگڑھ: بیٹی نے کلہاڑی کے وار سے باپ کو قتل کردیا

Dec 19, 2022 | 09:53 AM

ایک نیوز نیوز: شکرگڑھ کے علاقے جھنڈے لنگہ میں قتل کی دل دہلادینے والی واردات رونما ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیٹی نے مبینہ زیادتی کی کوشش پر اپنے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ اس کا باپ غلط حرکات کرتا تھا اور زیادتی کی کوشش بھی کی۔ جس کی وجہ سے باپ کو سوتے میں کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقتول کی بیوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے بیٹی نے باپ کو قتل کیا ہے۔ 

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔ 

مزیدخبریں