ہارون آباد: مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

ہارون آباد: مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق
کیپشن: ہارون آباد: مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

ایک نیوز نیوز: مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ 
ریسکیو ذرائع کے مطابق چک پکا جنڈ والا میں افسوسناک واقع پیش آیا ہے جس میں مکان کی چھت گرنے سے عائزہ نامی 3 سالہ معصوم بچی زندگی کی بازی ہار گئی، واقعہ میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق زخمیوں میں 35 سالہ محمد عاشق اور 5 سالہ عائشہ کے نام شامل ہیں، جاں بحق بچی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔