راجن پور:انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 بسوں میں تصادم سے8 افراد جاں بحق

راجن پور:انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 بسوں میں تصادم سے8 افراد جاں بحق
کیپشن: راجن پور:انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 بسوں میں تصادم سے8 افراد جاں بحق

ملک عزیر: انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع ہر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو شاہ والی اور روجھان اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بسں پشاور سے کراچی اور دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی جبکہ یہ خوفناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔