بھارت کا 'ہندو قوم پرست ریاست' بننے کا خطرہ ہے، امریکی رکن کانگریس

بھارت کا 'ہندو قوم پرست ریاست' بننے کا خطرہ ہے، امریکی رکن کانگریس
کیپشن: India is at risk of becoming a 'Hindu nationalist state', says US Congressman(file photo)

ایک نیوز نیوز: دنیا کی سب سے بڑی سیکولر جمہوریت کے دعویدار بھارت کو امریکا میں منہ کی کھانی پڑگئی۔ امریکی رکن کانگریس نے آئینہ دکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس اینڈی لیون نے کہ اہے کہ بھارت سیکولر جمہوریت کے بجائے ہندو قوم پرست ریاست بننے کے خطرے سے دوچار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اینڈی لیون نے کہا کہ بھارت میں مسلمان، ہندو، مسیحی اور دیگر عقائد کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔ 

اینڈی لیون نے یہاں ہی بس نہیں کی انہوں نےمظلوم کشمیریوں کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر خبروں میں نہیں ہیں لیکن یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملے میں بھارت کو غلط ڈگر پرلے جارہے ہیں۔