عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر قرار

Dec 19, 2022 | 09:14 AM

ایک نیوز نیوز: پی ڈی ایم کا بڑا وار، عمران خان کی قومی اسمبلی سے چھٹی کردی۔ شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں اہم عہدہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے کردار ختم ہوگیا۔ اسپیکر سیکرٹریٹ کے مطابق اب وہ ارکان اسمبلی کے اجتماعی استعفے قبول کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ 

واضح رہے کہ بدھ یا جمعرات کو استعفوں کی منظوری کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے کہا تھا کہ وہ اور ان کے اراکین سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اسمبلی فلور پر کھڑے ہوکر استعفوں کی منظوری کا مطالبہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں