ویڈیو: دلہا دلہن کی ہاتھاپائی نے شادی کی تقریب کو اکھاڑا بنادیا

ویڈیو: دلہا دلہن کی ہاتھاپائی نے شادی کی تقریب کو اکھاڑا بنادیا
کیپشن: Video: The bride and groom's handshake turned the wedding ceremony into an arena

ایک نیوز نیوز: شادی کی تقریب کسی بھی نوجوان کی زندگی کا بہترین اور خوشگوار لمحہ ہوتا ہے۔ جسے وہ ہمیشہ یاد رکھتا ہے۔ لیکن کبھی کبھار کسی ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے یہ تاریخی لمحہ بھیانک خواب میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیش آیا۔ جہاں دلہا اور دلہن میں شادی کے سٹیج پر ہاتھاپائی ہوگئی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا زبردستی دلہن کو مٹھائی کھلارہا ہے۔ جس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے تھپڑوں اور گھونسوں میں تبدیل ہوگئی۔ 

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ 

جھگڑے کا آغاز دلہا کی جانب سے زبردستی دلہن کو مٹھائی کھلانے سے ہوا۔ جس پر دلہن نے دلہا کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔ اس کے جواب میں دلہا کو بھی غصہ آیا دونوں کے درمیان تھپڑوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہونے لگا۔