کراچی: موٹرسائیکل کوٹکر مارنے والے ٹرالر کو مشتعل مظاہرین نے آگ لگادی

Dec 19, 2022 | 08:14 AM

ایک نیوز نیوز: کراچی میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے ٹرالر کو آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں سلیم سنٹر کے نزدیک ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ سلیم سنٹر کے نزدیک پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل سوار ٹرالر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ جسے فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ عزیزالدین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے ٹرالر کو آگ لگادی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ مکینوں کو منتشر کیا۔ 

پولیس نے ٹرالر میں لگی آگ بجھا دی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

مزیدخبریں