میسی کو  مخصوص جبہ پہنا کر ورلڈکپ ٹرافی دی گئی

Dec 19, 2022 | 00:57 AM

 ایک نیوز نیوز:قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔
 تفصیلات کے مطابق بعد ازاں لیونل میسی کو ٹرافی دینے سے پہلے عربوں کا مخصوص جبہ پہنایا گیا جس کے بعد فیفا کے صدر  اور امیر قطر نے فاتح کپتان کو ورلڈ کپ ٹرافی دی۔قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔ ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔



مزیدخبریں