فیفا ورلڈکپ 2022 ،ارجنٹینا کے کھلاڑیوں پرایوارڈز کی بارش

فیفا ورلڈکپ 2022 ،ارجنٹینا کے کھلاڑیوں پرایوارڈز کی بارش
کیپشن: FIFA World Cup 2022, rain of awards for Argentina players

 ایک نیوز نیوز:فیفا ورلڈ کپ 2022قطر میں ارجنٹینا کے چیمپئن بننے اور کئی ریکارڈز کے ساتھ ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں 26 میچز میں 13 گول کرنے والے لیونل میسی کا ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے کا خواب پورا ہوا۔ورلڈ کپ کی تقریب تقسیم انعامات کے دوران بہترین گول کیپر، بہترین نوجوان پلیئر اور گولڈن بال ایوارڈ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے نام رہے۔گولڈن بال میگا ایونٹ میں 7 گول بنانے والے لیونل میسی کے نام رہا جبکہ گولڈ بوٹ ایوارڈ فرانس کے امباپے کو دیا گیا۔امباپے نے اس ورلڈکپ میں 8 گول اسکور کیے، فیفا ورلڈکپ میں صرف 14 میچز کھیلنے والے اس فرانسیسی کھلاڑی اب تک مجموعی طور پر 12 گول کرچکے ہیں۔بہترین گول کیپر کا ایوارڈ گولڈن گلوو ارجنٹینا کے ایمی مارٹینیز نے حاصل کیا۔ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ارجنٹینا کے اینزو فرنینڈز قرار پائے۔