مظاہرین کی حمایت پر ایرانی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ گرفتار

Dec 19, 2022 | 00:26 AM

ایک نیوز نیوز :ایران میں مظاہرین کی حمایت کرنے پر ایرانی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ترانہ علی کو گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق معروف ایرانی اداکارہ اور حقوق نسواں کی کارکن ترانہ علی دوستی کو ایران میں احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے پرگرفتارکیا گیا اداکارہ  پر غلط معلومات اور افراتفری کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔38 سالہ ایرانی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بغیر اسکارف کے تصویر پوسٹ کر کے ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت کی تھی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے 8 دسمبر کو احتجاج میں شریک نوجوان کو پھانسی دینے کے روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی، تاہم اب اداکارہ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ ترانہ علی دوستی کو فلم ’دی سیلز مین‘ کیلئے 2017ء میں آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں