ایک نیوز نیوز:فیفا ورلڈ کا فائنل دیکھنے کیلئے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل دیکھنے کیلئے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ ٹیم کی جانب سے گول کرنے پر فرانسیسی صدر خوشی اچھلتے بھی رہے۔
فرانس کی شکست کے بعد میکرون گراؤنڈ میں اتر کر اپنے کھلاڑیوں کو گلے لگایا اور حوصلہ دیا۔