پی ٹی آئی بارے کوئی چیز آئیگی تو  پھر ریسپانس بھی آئے گا،علی محمد خان 

Aug 19, 2024 | 23:57 PM

ایک نیوز:  رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان نے  کہا ہے پی ٹی آئی کے بارے میں کوئی چیز آئے گی تو اس کا ریسپانس بھی آئے گا ۔  

 تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام (ایک پاکستان ) میں دوران گفتگو  علی محمد خان نے کہا ، فیض حمید کی گرفتاری ادارے کا اپنا سسٹم ہے،کورٹ مارشل فوج کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے، پی ٹی آئی کے بارے میں کوئی چیز آئے گی تو اس کا ریسپانس بھی آئے گا، جان کی ذمے داری اللہ تعالیٰ کے بعد ریاست کی ہے  ،حکومتی لوگوں کا رویہ ذمے دارانہ نہیں ہے۔   

انہوں نے کہا  9مئی کے ایک سال بعد اس طرح کا واقعہ ہونا بہت سوالات کو جنم دیتا ہے، حکومت ایشوز کو خراب کر رہی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو ریسپانڈ کرنا پڑ رہا ہے، حکومت کو اس معاملے کو ذمے داری کے ساتھ ڈیل کرنا چاہیے،خیبر پختونخوا ہ میں کرپشن کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، کرپشن کی تحقیقات مصدق عباسی کے ذمے لگا دی گئی ہیں، ہمیں10برس ہو گئے ہیں اقتدار میں کرپشن کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔  

مزیدخبریں