سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے  سی پیک کی بنیاد رکھی، حافظ حمد اللہ 

Aug 19, 2024 | 23:49 PM

ایک نیوز:رہنما جے یو آئی ایف حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے سب سے پہلے سی پیک کی بنیاد مولانا فضل الرحمان نے رکھی ، چین کے حکمران بھی اس بات کا اعتراف  کر تے ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام (ایک پاکستان ) میں دوران گفتگو حافظ حمد اللہ نے کہا گزشتہ جتنے بھی آپریشن ہوئے ہمیں بتایا گیا کہ دہشت گردی ختم ہو چکی ہے ،اب بتائیے کہ دہشت گردی نے سر کیوں اٹھایا؟افغانستان میں آپریشن کی کیا ضرورت ہے جب وہاں بھارت کی مداخلت بھی نہیں ،16قونصل خانے بھی نہیں،ٹریننگ کیمپ بھی ختم ہو گئے ہیں،ہمیں یہ بتائیں کہ امریکا سے کیا معاہدہ کیا اور کس قیمت پر کیا ہے ۔  

انہوں نے کہا مسئلہ ملک کا اور عوام کا ہےفیصلہ عوام کو کرنے دیں کہ ملک کیلئے کون چیخ رہا ہے، 1948سے لے کر آج تک بلوچستان میں آپریشن جاری ہے، تمام سکیورٹی فورسزہر شہری جہاں بھی ہو وہ میری فورسز ہے میری فوج ہے،اتنے آپریشن ،ایک لاکھ لوگ پاکستانی شہید ہوئے پھر بھی دہشتگردی ختم کیوں نہیں ہو رہی،مولانا فضل الرحمان سوال اٹھا رہے ہیں کہ مجھے پرانے کا حساب دیں،جن لوگوں نے آئین بنایا آپ نے ان سب لوگوں کو ڈیکلیئر کیا،سب سے پہلے سی پیک کی بنیاد مولانا فضل الرحمان نے رکھی ہے،چین کے حکمران بھی اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں ۔   

مزیدخبریں