ویب ڈیسک: ڈھا کہ یونیورسٹی میں تلاوت قرآن پر پابندی لگانے والے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر کے دفتر میں پہنچ کر قرآن کی تلاوت کی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ڈھاکہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر نے اپنے طلبہ پر رمضان المبارک میں سرعام قرآن مجید کی تلاوت پر پابندی عائد کی تھی۔
ڈھا کہ یونیورسٹی میں قرآن پاک کی تلاوت پر پابندی لگانے والے ڈین کو آج طلبہ نے گھیر کر آفس میں تلاوت کی اور ان کیلئے ہدایت کی دعا کی اور ان سے استعفیٰ لے لیا۔
رمضان المبارک کے دوران یونیورسٹی میں محفل قرآن کے پروگرام پر مذکورہ ڈین نے طلبہ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے جس پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی۔
طلبہ کے مطابق ڈھا کہ یونیورسٹی میں ہندو تہواروں اور رنگین محفلوں کی اجازت تھی جبکہ صرف اسلامی مجالس منعقد کرنے پر پابندی تھی۔