پاکستان نے پی ٹی آئی کے ایک دہائی تک پر امن احتجاج بھگتے ہیں،بلال کیانی

پاکستان نے پی ٹی آئی کے ایک دہائی تک پر امن احتجاج بھگتے ہیں،بلال کیانی
کیپشن: Pakistan suffered peaceful protest of PTI for a decade, Bilal Kayani

 ایک نیوز: رہنما مسلم لیگ ن بلال کیا نی نے کہا ہے پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج سے اللہ تعالیٰ پاکستان کو بچائے، پاکستان نے پی ٹی آئی کے ایک دہائی تک پر امن احتجاج بھگتے ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام (بریکنگ بیریئرز ود مالک) میں دوران گفتگو رہنما مسلم لیگ ن بلال کیانی  نے کہا بانی پی ٹی آئی وعدہ معاف گواہ بنانے کی ایک حقیقت کو بیان کر رہے ہیں،یہ میں نے جرم کیا ہے یہ سب کچھ ہوا تھا تو آپ نے کس طرح پولیٹیکلی پلے کرنا ہے،بانی پی ٹی آئی نے خود اعتراف کیا کہ9 مئی کی کال میں نے دی تھی،پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج سے اللہ تعالیٰ پاکستان کو بچائے، پاکستان نے پی ٹی آئی کے ایک دہائی تک پر امن احتجاج بھگتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا  9مئی کو بہت ہی سنگین جرائم ہوئے، 9مئی کے جرم میں جو بھی شخص ملوث تھا اسے معافی نہیں ملنی چاہیے ، فیض حمید جب گرفتار ہوئے تو آئی ایس پی آر نے واضح پریس ریلیز جاری کی، 9مئی کی پلاننگ میں بھی یہ لوگ شامل تھے،کورٹ مارشل کے دوران جو بھی شواہد ہونگے وہ سامنے آئیں گے، 9مئی میں پی ٹی آئی کا واضح کردار سامنے آیا ہے،بانی پی ٹی آئی کی کال سے لے کر توڑ پھوڑ تک واضح کردار نظر آرہا ہے، 9مئی کوپی ٹی آئی کے لوگ ملک کے ہر حصے میں نظر آئے۔   

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی زین قریشی نے کہا  مسلم لیگ ن والے بھول جاتے ہیں جب انہوں نے خود سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، 9مئی میں فیض حمید کو گھسیٹ کر لایا جا رہا ہے، ہم مان رہے ہیں 9مئی کو ہمارا پر امن احتجاج تھا، 9مئی سے پہلے بھی ہم نے بہت سارے احتجاج کیے، صوابی میں حال ہی میں جلسہ کیا لیکن ایک گملا بھی نہیں توڑا۔ 

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی اور فیض حمید کا 9مئی کے حوالے سےکوئی تعلق نہیں تھا، جوڈیشری اورن لیگ نے پی ٹی کی قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈال دیا، سن سن کر ہمارے کان پک گئے لیکن آپ بتا بتا کر نہیں تھکے، جہاں قانون اپنا راستہ لیتا ہے وہاں پی ٹی آئی کار کنان با عزت طریقے سے بری ہو رہے ہیں، آپ9مئی کو ایک سال بعد سیاسی طور پر استعمال نہیں کرسکتے، ٹاپ سٹی تو ایک بہانہ بنایا ہوا ہے، فیض حمید بارے جو شواہد آئیں گے وہ آپ کے اور میرے لیے برابر ہوں گے۔