وزیراعظم  کی  زیرصدارت پاکستان میں چینی سرمایہ کاری  بارے اہم اجلاس

Aug 19, 2024 | 22:30 PM

ایک نیوز:وزیراعظم  محمد شہبازشریف کی زیر صدارت چینی سرمایہ کاری سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا  ہے، جس میں وزیراعظم کو چینی ماہرین کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق بریفنگ  دی گئی۔  

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو چینی ماہرین کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی ماہرین کے وفد نے 30 جولائی  سے 6ا گست  تک پاکستان کا دورہ کیا،چینی وفد نے مختلف وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں وزارتوں نےمتعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تجاویز دیں،دورے کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پراہم پیشرفت ہوئی،چینی وفد نے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے ملاقاتیں کیں۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملکی برآمدات بڑھانے اور نان ٹریڈ بیرئیرز کو ختم کرنے  کیلئے چینی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی،پاکستانی مصنوعات کی برآمدآت بڑھانے  کیلئے چین میں سیکٹورل روڈ شوز منعقد کرائے جائیں گے، چین سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور اپ گریڈیشن  کیلئے خدمات حاصل کی جائیں گی،چینی آٹوسپیئرپارٹس کمپنی  کی حال میں پاکستان میں اپناپلانٹ لگانے  کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے،خصوصی اقتصادی زونزکےلیےزمین لیز پر لینے  کیلئے آسانی پیدا کی جارہی ہے۔

بریفنگ میں شہبازشریف کو بتایا گیا کہ پاکستانی طلباء اور سکالرز کو چین میں زراعت کے شعبے میں تربیت دی جائے گی، اب تک 572 طلبہ اور ریسرچ سکالرزکی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

وزیراعظم نے احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ، کمیٹی چین میں تربیت  کیلئے طلبہ اورسکالرزکاشفاف انتخاب یقینی بنائےگی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال،وفاقی وزیرسرمایہ کاری و نجکاری بورڈعبدالعلیم خان ، وفاقی وزیراقتصادی اموراحدچیمہ،وزیرصنعت وپیداواررانا تنویر،جام کمال،اویس لغاری اور دیگر شریک ہوئے ۔   

مزیدخبریں