ایک نیوز: سینئر رہنما پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے پارٹیوں میں سیاسی مقابلے بازی پارٹی کے اندر ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام (ریڈزون فائلز ود فہد حسین ) میں دوران گفتگو سینئر رہنما پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہناتھا پارٹیوں میں اختلافات کبھی ایک بات پر کبھی دوسری بات پر ہوتے رہتے ہیں،حماد اظہر کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا پارٹی سے بات کرنی چاہیے تھی،پارٹی نے حماد اظہر کا استعفیٰ منظور نہیں کیا بات چیت سے معاملہ حل ہوا ہوگا ۔
انہوں نے کہا ورکر کی بات لیڈر تک پہنچے تو ورکر اچھا محسوس کرتا ہے، گھر میں بھی ہوتا ہے کہ کوئی بچہ ماں باپ سے بات کرتا اور کوئی نہیں کرتا،پارٹی کے 6 لیڈران بانی پی ٹی آئی سے ملتے تھے، حکومت نے ڈر کے مارے پارٹی کے 3 لیڈران کو ملنے کی اجازت دی ہے،پی ٹی آئی کے 3 لیڈران پر بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے لئے سختیاں بڑھا دی گئی ہیں،اس ملک میں ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے۔