ثاقب نثار نواز شریف کو ہٹانے کے عمل میں شامل رہےہیں،سینیٹر عرفان صدیقی 

Aug 19, 2024 | 21:48 PM

ایک نیوز: سینیٹر عرفان صدیقی  کا کہنا ہے نواز شریف کو ہٹانے کے عمل میں ثاقب نثار  شامل رہے  ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  ایک نیوز کے پروگرام (ریڈ زون فائلز ود فہد حسین )  میں  گفتگو کے دوران سینئررہنما مسلم لیگ ن  سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بہت بڑے افسر کو گرفتار کیا ہے اور پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوا ہے،یہ ایک فرد کی کہانی نہیں بہت سے افراد کی کہانی ہے،یہ کہانی جتھوں اور گروہوں کی کہانی ہے،یہ ایک قبیلے کی کہانی ہے جس نے ملک میں انتشار کے لئے سب کچھ کیا ۔  

انہوں نے کہا ثاقب نثار نواز شریف کو ہٹانے کے عمل میں شامل رہے،نواز شریف کو ہٹانے اور ایک شخص کو منصب پر لانے میں  کلیدی کردار ادا کیا، ثاقب نثار کا بلاشبہ بڑا کلیدی اور اہم کردار ہے،ثاقب نثار کی ٹیپ بھی سامنے آئیں کہ اس کو لانا ہے اور اس کو ہٹانا ہے، ثاقب نثار انتخابات سے پہلے سزائیں دینے کے عمل میں شامل رہے،ثاقب نثار کے دور میں جو کچھ ہوا وہ اس چارج شیٹ میں نظر نہیں آتاہے۔ 

عرفان صدیقی نے کہا  جو آئی ایس پی آر نے اعلامیہ  جاری کیاوہ ٹاپ سٹی ہے اس کے اثر ات واضح  ہو جائیں گے،دوسرا پیرا گراف کہہ رہا ہے کہ ان کے ایسے کام ہیں جو وہ کرتے رہے ہیں، لیکن وہ آرمی ایکٹ کی گرفت میں آتے ہیں اور وہ واضح بھی ہوگئے ہیں ،لیکن ان کاموں کی تفصیل ہمارے سامنے نہیں آئی ،ہم نہیں چاہتے کہ معاملے میں پھیلاؤاتنا ہو جائے کہ جو شخص گرفت میں آیا وہ بچ جائے،اصولی طور پر تمام لوگوں کو کٹہرے میں آنا چاہیے،ہمارے علم میں ہے یہ فیض حمید کے زیر اثر فیصلے کرا رہے تھے،بینچ تشکیل دے رہے تھے،ہائیکورٹ اور نیب کورٹ پر بھی یہ اثر انداز ہو رہے تھے،وسیع تر جرائم میں یہ شامل ہیں،ان لوگوں کا بہت گہرا رابطہ تھا،ان لوگوں کا بہت گہرا رابطہ تھا ۔  

مزیدخبریں