کراچی کارساز روڈ پر بے قابو کار نے راہگیروں کو کچل دیا، 2 افراد جاں بحق

کراچی کارساز روڈ پر بے قابو کار نے راہگیروں کو کچل دیا، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: An uncontrolled car crushed pedestrians on Karachi Karsaz Road, 2 people were killed

ایک نیوز:کراچی میں کارساز روڈ پر تیزرفتار کار کی ٹکر سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کارساز روڈ پر خاتون سےگاڑی بےقابو ہوکر دیگرگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حادثے میں 20 سالہ لڑکی اور 60 سالہ بزرگ دم توڑگئے، پولیس کا کہنا تھاکہ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح   ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون کو بہادر آباد تھانے منتقل کردیاگیا، خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایاکہ حادثے کے وقت خاتون کے ساتھ اس کا شوہر بھی موجود تھا۔