موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ  کیلئے کوشاں ہے، شزہ فاطمہ  

موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ  کیلئے کوشاں ہے، شزہ فاطمہ  
کیپشن: The current government is trying to increase IT exports, Shaza Fatima

ایک نیوز: وزیر مملکت برائے آئی ٹی  شزہ فاطمہ  کا کہنا ہے  موجودہ موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ  کیلئے کوشاں ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں آئی سی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ  گئیں ہیں، آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں 33.64 فیصد اضافہ ہوا ہے  جبکہ  گزشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمدات 214 ملین ڈالرز رہیں۔ 

ان کا مزید کہناتھا موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافہ  کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ  کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔