بنگلہ دیش  کیخلاف  پہلے ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی  قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 

بنگلہ دیش  کیخلاف  پہلے ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی  قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 
کیپشن: 11-member national cricket team announced for the first test against Bangladesh

ایک نیوز: بنگلہ دیش  کیخلاف  پہلے ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی   پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان  کردیا گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق   پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ بدھ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پلیئنگ  الیون  شان مسعود ( کپتان ) سعود شکیل ( نائب کپتان ) عبداللہ شفیق، بابراعظم،خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

  پاکستان ٹیم 4فاسٹ  باؤلرز کے  کومبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی، شان مسعود پہلی  بار ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے،جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ  ہوں گے ۔  

یاد رہے کہ   پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 13 ٹیسٹ کھیلے ہیں ,جن میں سے 12میچز میں جیت پاکستان نے اپنے نام کی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔