پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا  

پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا  
کیپشن: PIA has announced a reduction in fares

ایک نیوز: پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔ 

ترجمان پی آئی اے   کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان  کیا گیا ہے،کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ۔  

ترجمان پی آئی اے   کا کہنا ہے کہ  رعائتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جا سکیں گے ،رعائتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا ،رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔