ایک نیوز:وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں، کے پی کے حکومت عوام کے مسائل حل کے بجائے سیاست میں لگی ہوئی ہے،خیبرپختونخواہ حکومت نے عوام کے لئے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا،آزادکشمیر،گلگت بلتستان کی حکومتیں عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں،خیبرپختونخوا ہ میں ساری لڑائی کرپشن میں حصہ لینے پر ہے ان کو باقی صوبوں سے سیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا مریم نواز صبح سے شام تک عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،پنجاب میں لوگوں کو 45ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، بلوچستان میں ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے 24ہزار ٹیوب ویلز کا مسئلہ حل کیا اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاق کے ساتھ معاہدہ کیا،سندھ کا وزیر اعلیٰ سیلاب متاثرین کو گھر دینے کیلئے کام کررہا ہے ،دوسری طرف خیبرپختونخوا ہ میں الگ ہی ماڈل ہے ، کرپشن کے معاملے پر عجیب قسم کی کمیٹی بنائی ہے ،مانیٹرنگ تو تھرڈ پارٹی کرتی ہے آپ خود اس میں شامل ہیں ،احتساب کمیشن کو بڑا تالا لگا کر بند کیا گیا لوگوں کو بے وقوف بنانے کی ایک حد ہوتی ہے ۔
امیر مقام نے کہا پشاور اور پنجاب میں روٹی کی قیمتوں کو موازنہ کرلیں ،خیبرپختونخواہ میں سکینڈلز کے علاوہ اور کوئی کام نہیں جنگلات کو بے دردی سے کاٹا گیا، گندم سکینڈل ہے معدنیات کا سکینڈلز سامنے آیا یونیورسٹیز کے گراؤنڈز بیچے جارہے ہیں ۔