ایک نیوز:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تقریب نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے تینوں ہسپتال پاکستان کا بہترین تاثر دیتے ہیں ،جے پی ایم سی اور دیگر ہسپتالوں کی تعریف دنیا میں ہوتی ہے ، سندھ حکومت کے لیے سنا ہوگا کہ ہم تو کچھ کرتے نہیں ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی اور جناح ہسپتال پبلک پرائیوٹ کی بہترین مثال ہیں،بے نظیر بھٹو کے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے خواب کو ہم نے پورا کیا ہے،سندھ کے کاروباری طبقہ پورے ملک میں صف اول کا کردار ادا کرتا ہے،میں جب جناح آیا تو آپ نے سائبر نائف کی مشین کا آغاز کیا، پاکستان میں یہ مشین صرف جناح ہسپتال کے پاس ہے، آج ہم نے تیسری سائبر نائف مشین کو متعارف کروائی ہے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ پارٹنر شپ کے نتیجے میں جناح ، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی میں عوام کو مفت علاج فراہم کررہے ہیں ،میں پرائیوٹ سیکٹر کا تہ دل سے شکر گزار ہوں ،جناح میں کینسر کے علاج کے شعبے میں15مختلف ممالک سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں ،ہم بہترین علاج اور صحت کے شعبے میں صوبے پنجاب کی مدد کرنے کو تیار ہوں،پنجاب کی عوام بھی بہترین علاج کا فائدہ اٹھا سکیں۔