پنڈی کی پچ فاسٹ باولرز اور بیٹنگ کیلئےسازگار ہے: چندیکاہتھروسنگھے 

پنڈی کی پچ فاسٹ باولرز اور بیٹنگ کیلئےسازگار ہے: چندیکاہتھروسنگھے 
کیپشن: Pindi's pitch is suitable for fast bowlers and batting: Chandika Khathrosinghe

ایک نیوز:ہیڈکوچ بنگلادیش چندیکاہتھروسنگھے نے میڈیاٹاک میں کہا ہے کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ فاسٹ باولرز اور بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، پاکستان نے سیلیکشن میں سپنرز کو منتخب نہیں کیا، بنگلہ دیش کے سکواڈ میں باصلاحیت فاسٹ باؤلرز ہیں، دو سپن آل راؤنڈر بھی موجود ہیں۔
چندیکاہتھروسنگھے کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا شکریہ جنہوں نے بنگلادیش اے کا دورہ شیڈول کیا، کنڈیشنر نہیں بلکہ میرٹ پر سپنرز کو سکواڈ میں منتخب کیا،لاہور میں بھی تین روز بھرپور پریکٹس کی، چھ ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے بنگلادیش اے کے لیے کھیل کر پریکٹس کی،ہیڈکوچ چندیکاہتھروسنگھے بنگلادیش میں حالیہ صورتحال پر دوران میڈیاٹاک آبدیدہ ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جان گنوائی، بہت جذباتی صورتحال تھی،مجھے معلوم نہیں اب بنگلادیش میں کیاہورہا، میں نے اپنا کانٹیکٹ پوراکرناہے،اگر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجھے تبدیل کرنا ہوا تو فیصلہ منظور ہوگا،بنگلادیش بیٹنگ کی کارکردگی پر تشویش ضرور ہے، بنگلادیش میں بیٹرز کے لیے مشکل صورتحال ہوتی، پاکستان میں بہتر بیٹنگ پچز ہیں۔
چندیکاہتھروسنگھے نے مزید کہا کہ شاکب الحسان اچھی بیٹنگ کر رہےہیں، بنگلادیش کے پاس حالیہ کچھ عرصے میں اچھے فاسٹ باؤلرز آرہے،فاسٹ باؤلرز کے پاس کل ملا کر بیس ٹیسٹ میچز کا بھی تجربہ نہیں، پاکستان کی نسبت بنگلادیش کے فاسٹ باؤلرز کو کم تجربہ ہے،کھیل عوام کو یکجاکرتاہے، کرکٹ سے دونوں ممالک کے شائقین خوش ہوں گے۔
چندیکاہتھروسنگھے کا کہنا تھا کہ میں مشتاق احمد کو 1998 سے جانتاہوں، بنگلادیش کی کوچنگ میں اچھی شمولیت ہے، مشتاق احمد اپنا انگلینڈ اور پاکستان میں کام کرنے کا تجربہ شئیر کررہے،ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے فیصلوں میں مشتاق احمد اہم کردار ادا کررہے۔