فیض کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جا رہا ہے:عمران خان

Aug 19, 2024 | 15:18 PM

ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی عمران خان نےاڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکی، عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض کا سارا ڈرامہ مجھے ملٹری کورٹ کے جانے کیلئے کیا جارہا ہے، جنرل فیض کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان سب کو معلوم ہے میرے خلاف باقی سارے کیسز فارغ ہوچکے ہیں، یہ اسلئے مجھے اب ملٹری کورٹس کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، یہ جنرل فیض سے کچھ نہ کچھ اگلوانا چاہتے ہیں، یہ جنرل فیض سے کوئی نہ کوئی بیان دلوائینگے کہ نو مئی سازش تھی، اگر جنرل فیض نے میری گرفتاری کا آرڈر کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی تو اسکو پکڑیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو سازش کرتا ہے وہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہیں کرتا، رجیم چینج ہمارے خلاف ہوا اور مجھے ہی جیل میں ڈال دیا گیا، یہ کہہ رہے ہیں جنرل فیض ماسٹر مائنڈ تھا کیافیض نے مجھے گرفتار کرایا، انکو شرم نہیں آتی یہ کہہ رہے ہیں جنرل فیض بشریٰ بی بی کو ہدایات دیتا تھا، انکو ڈر ہے قاضی فائز عیسیٰ چلا گیا الیکشن کی چوری کھل جائے گی، جنرل باجوہ نے میری کمر میں چھرا گھونپا ہے، باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

مزیدخبریں