سونے کی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی قیمت میں معمولی کمی
کیپشن: A slight fall in the price of gold

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔
 سونا 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 22 ہزار 908 روپے کا ہوگیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2502 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی ہے۔