ایک نیوز:ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم اپنی صلاحیت کے مطابق مکمل بھر گیا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈ ا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 56 ہزار400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 600کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 25 ہزار800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 85 ہزار300 کیوسک اوراخراج 3 لاکھ 49 ہزار400 کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 62 ہزار700 کیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 66 ہزار400 کیوسک اور اخراج 66 ہزار400کوسک ہے۔
منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 51 لاکھ69 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ10 لاکھ37` ہزار ایکڑ فٹ ہے۔