ایک نیوز:پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس نہ ہوسکا تاہم خسارے میں کمی ہوئی، سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
جولائی 2024ملکی جاری کھاتے کو 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا ،جولائی 2023 کے مقابلے میں جولائی 2024 کا خسارہ 78 فیصد کم رہا، سٹیٹ بینک جولائی 2023 میں پاکستان کو 74 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جون 2024 کے مقابلے میں جولائی 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 48 فیصد کم رہا،جون 2024 میں جاری کھاتے کا خسارہ 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا،جولائی 2024 کا جاری کھاتے کا خسارہ توقع سے زائد ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ بڑھنے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا،جولائی 2024 میں تجارتی خسارہ جون 2024 سے 11 فیصد زائد رہا۔