ایک نیوز:حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری کا ذمہ دار کون ہے؟ بجلی بلوں میں کمی کا مطالبہ آج بھی ہے،سب سے زیادہ ریونیو کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے، بلدیاتی انتخا با ت کو تقریباً ایک سال پورا ہو چکا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں پر قبضہ بھی کیا گیا، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے آخر وقت تک کوشش کی کہ بلدیاتی الیکشن نہ ہوں،پی پی نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے،ہمارے پاس 9 ٹا ؤن ہیں، ہمارے ساتھ کراچی کے ٹاؤن چیئرمین موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر شب خون مارا گیا، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نظام پر قبضہ کرلیا ،سب کے لیے یہ شہر روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے ،پاکستان کی معیشت میں آدھا حصہ اس شہر کا ہے، صوبائی حکومت کا 97 فیصد ریوینیو کراچی سے جمع ہوتا ہے ،پورے ملک میں بلدیاتی نظام کو حکومتیں مانتی ہی نہیں انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی نے جتنے وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے سندھ حکومت نے کنٹرول کیا ہوا ہے ۔