قذافی سٹیڈیم کی تزئین وآرائش چیلنج ہے:چیئرمین پی سی بی

 قذافی سٹیڈیم کی تزئین وآرائش چیلنج ہے:چیئرمین پی سی بی
کیپشن: Renovation of Gaddafi Stadium is a challenge: Chairman PCB

ایک نیوز: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی تزئین وآرائش چیلنج ہے،امید ہےکہ قذافی سٹیڈیم کا کام چیمپئنز ٹرافی سے پہلے مکمل کرلیں گے،چیمپئنز ٹرافی سے پہلے جاری منصوبے مکمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے  قذافی سٹیڈیم کا دورہ  کیا ، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،  محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا،انہوں  نے بیسمنٹ کے لئے کھدائی کے کام پر پراگرس کا معائنہ کیا، کھدائی کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ پر دن رات کام کرکے مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے،بارشوں کو مدنظر رکھ کر تعمیراتی کام کی پلاننگ کی جائے، محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کراچی،لاہوراور راولپنڈی سٹیڈیمز پر تعمیراتی کام وقت پر مکمل کریں گے ، اپنے کھیلوں کے میدانوں کو دنیا کےبہترین سٹیڈیمز بنائیں گے،سٹیڈیمز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
موسمیاتی چیلنجز کے باوجود تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، میچز کا شیڈول آگے پیچھے ہوسکتا ہے۔